اویغور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اویغور
Uyghur
ئۇيغۇر
اویغور 250px-Khotan-mercado تین اویغور بچیاں ختن میں
خاطر خواہ آبادی والے علاقے اویغور 23px-Flag_of_the_Peo چین (سنکیانگ) 8,399,393 (2000)[1] اویغور 22px-Flag_of_Kazakhs قازقستان 223,100 (2009)[2] اویغور 22px-Flag_of_Kyrgyzs کرغیزستان 49,000 (2009)[3] اویغور 22px-Flag_of_Russia. روس 3,696 (2010)[4] اویغور 22px-Flag_of_Ukraine یوکرین 197 (2001)[5] زبانیں اویغور, مینڈارن چینی مذہب اسلام متعلقہ نسلی گروہ قارلوق, اور دیگر ترک
اویغور 220px-Khotan-mezquit

ختن میں ایک مسجد

چین سنکیانگ میں آباد مسلمان آبادی ۔ گو ان کی زبان ترکی سے مماثلت رکھتی ہے لیکن لسانی اور ثقافتی اعتبار سے وہ خود کو وسط ایشیائی ریاستوں کے زیادہ قریب سمجھتے ہیں۔صدیوں سے شنگ جیانگ کی معیشت کا دارومدار زراعت اور تجارت پر ہے، جس کا اظہار سلک روٹ پر واقع کاشغر جیسے مصروف شہروں سے ہوتا ہے۔بیسویں صدی کے اوائل میں کچھ عرصے کے لیے اوغر آبادی نے اپنی آزادی کا اعلان کر دیا تھا لیکن انیس سو اننچاس میں یہ علاقہ باقاعدہ طور پر کومیونسٹ چین کے مکمل کنٹرول لایا گیا ۔سرکاری سطح پر چین شنگ جیانگ کو جنوبی علاقے تبت کی طرز پر ایک خود مختار علاقہ بتاتا ہے۔
اس علاقے میں کئی سالوں سے علیحدگی پسند تحریک جاری ہے۔ جس کے چلانے والوں کا کہنا ہے کہ چین نے وقت کے ساتھ اوغر قوم کی مذہبی، تجارتی اور ثقافتی آزادی سلب کر لی ہے۔ چین مسلسل اوغر علیحدگی پسندوں پر القاعدہ کے ساتھ روابط کا الزام لگاتا رہا ہے۔ چین کے مطابق اوغر علیحدگی پسند افغانستان میں موجود مسلمان جنگجؤں سے نظریاتی اور مسلح ٹریننگ بھی حاصل کرتے رہے ہیں۔ لیکن ان الزامات کی حمایت میں چین نے کبھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔چین نے کئی دفعہ اوغر آبادی پر کریک ڈاؤن کیا ہے جس کی ایک مثال بیجنگ اولمپکس کے وقت دیکھنے میں آئی۔ جولائی 2009 میں بھی وہاں پر پر تشدد مظاہرے ہوئے جس میں 140 کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔
تصاویر[ترمیم]


  • اویغور 120px-Barbier_in_Kax
    کاشغر میں ایک اویغور حجام


  • اویغور 120px-Khotan-mercado
    اویغور ختن میں


  • اویغور 120px-Khotan-mercado
    ختن میں نوجوان لڑکا


  • اویغور 120px-Khotan-fabrica
    ایک ریشم کی فیکٹری میں اویغور عورت, ختن


  • اویغور 120px-Khotan-mercado
    نوجوان لڑکے


  • اویغور 120px-Khotan-mercado
    تین اویغور بچیاں ختن میں


  • اویغور 90px-Uyghur-redhead.
    اویغور لڑکی


  • اویغور 120px-Khotan-mercado
    ختن


  • اویغور 120px-Khotan-fabrica
    ریشم کتائی, ختن


  • اویغور 120px-Uyghur_camel_d
    سنکیانگ میں اویغور اونٹ بان


  • اویغور 120px-Khotan-melikaw
    نوجوان اویغور عورت





h,یy,v